انقرہ(نیٹ نیوز)ترکی نے جلا وطن مذہبی رہ نما فتح اللہ گولن سے تعلق کے شب میں گرفتاری کی مہم کے سلسلے میں اعلیٰ فوجی افسروں سمیت 238 افراد کو حراست میں لینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ مشتبہ افراد میں حاضر سروس کرنل، لیفٹننٹ کرنل، میجر سمیت فوجی افسران شامل ہیں۔پراسیکیوٹر کے حکم پر 160 دیگر مشتبہ افراد کو بھی گرفتارکیا گیا ہے ، ترکی میں 2016 میں حکومت کے خلاف بغاوت کی ناکام کوشش کی گئی تھی، انقرہ حکومت کا موقف ہے کہ 2016ء میں بغاوت کی کوشش کے منصوبے کے پیچھے گولن کا ہاتھ ہے ۔ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق گرفتاری کی حالیہ کارروائی میں چھ صوبے شامل ہیں۔