استنبول (ویب ڈیسک) ترکی میں ہاٹ ایئر بیلون فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ۔ فیسٹیول میں ترکی سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی ٹیموں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جنہوں نے رنگ برنگے اور مختلف شکلوں کے بنے دیوہیکل غباروں کو آسمان کی جانب روانہ کیا، یہ خوبصورت نظارہ دیکھنے کیلئے ہزاروں لوگوں نے فیسٹیول کے مقام کا رخ کیا اور تصاویر اور ویڈیوز بناتے رہے ۔ کئی لوگوں نے ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر بھی لوڈ کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسند اور شیئر کی جانے لگیں۔ اس موقع پر مقامی لوگوں نے بھی اپنے طور پر ہاٹ ایئر بیلون فضا میں بلند کرکے اس پر سیر کی اور اس سے خوب لطف اندوز ہوئے ۔ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والے اس ہاٹ ایئر بیلون فیسٹیول میں درجنوں رنگ برنگے دیوہیکل غباروں نے آسمان پر خوبصورت نظارہ پیش کیا ۔