لاہور(کلچرل رپورٹر )پاکستان کی خوبرو اداکارہ عائزہ خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر معروف ترک اداکارہ گُلسم علی کے ہمراہ خوبصورت تصویر شیئر کی گئی جسے دونوں کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے ۔پاکستان کی صف اول کی اداکارہ عائزہ خان آج کل سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آ رہی ہیں اور اپنے آنے والے ہر نئے پروجیکٹ سے متعلق مداحوں کے ساتھ معلومات بھی شیئر کر رہی ہیں۔ حال ہی میں عائزہ خان نے اسلامی تاریخ پر مبنی تُرک سیریز ’ ارطغرل غازی ‘ میں اصلحان خاتون کا اہم کردار ادا کرنے والی گلسم علی کے ساتھ ترکی میں ایک لباس کے برانڈ کے لیے فوٹو شوٹ کروایا ہے ۔عائزہ خان کی جانب سے اس فوٹو شوٹ کے دوران لی گئی گلسم علی کے ساتھ ایک خوبصورت سیلفی شیئر کی گئی ہے جس میں یہ دونوں لیجنڈ اداکارائیں خوشگوار موڈ میں خوبصورت نظر آ رہی ہیں ۔