انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی کی جھیل میں کشتی کوحادثہ سے پاکستانیوں سمیت درجنوں تارکین ڈوب گئے ، 6لاشیں مل سکی ہیں۔ترک میڈیاکے مطابق کشتی پر 55 سے 60 تارکین وطن سوار تھے ، کشتی پرپاکستان،افغانستان اورایران کے تارکین وطن سوارتھے ، حادثے کے ذمہ دار 11 افراد گرفتارکرلئے گئے ۔