استنبول( سپورٹس ڈیسک )ترکش فٹ بال کے معروف کھلاڑی فاتح تریم جو اس وقت استبول کلب گلاٹسارے کے منیجر ہیں ، کا نوول کورونا وائرس کے لئے ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔تریم نے ٹوئٹر پر کہا کہ گزشتہ روز لیا گیا ٹیسٹ کرونا وائرس کے حوالے سے مثبت آیا ہے ، میں ہسپتال میں محفوظ ہاتھوں میں ہوں ، پریشانی کی ضرورت نہیں ، امید ہے میں جلد سے جلد دوبارہ آپ کے ساتھ رابطے میں ہوں گا ۔ ’’شہنشاہ‘‘ کے نام سے مشہور 66سالہ تریم ترکی کے سابق قومی فٹ بال سربراہ ہیں۔