پشاور (اے پی پی)وزیراعلی خیبرپختونخوا نخوا محمود خان نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں موبائل فون سروس کا آغاز ہو گیا ہے ، قبائلی علاقوں کی ترقی وزیراعظم عمران خان کی اولین ترجیح ہے ، قبائلی علاقے تھری جی فور جی موبائل سروس کے اجراء سے دنیا بھر کے ساتھ منسلک ہو گئے ہیں ۔ وہ نئے ضم شدہ قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کر رہے تھے ۔ وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید ودیگر نے بھی اس موقع پر خطاب کیا جبکہ وزیراعظم کے مشیر افتخار درانی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔وزیراعلی محمودخان نے کہاکہ ان کی حکومت پشتون کی حکومت ہے اور پشتونوں کے مسائل سے بخوبی آگا ہ ہے ۔وزیراعظم پاکستان کی طرف سے فراہم کئے جانے والے وسائل اور پیکجز مکمل طورپراور شفاف طریقے سے نئے اضلاع کی فلاح و ترقی کیلئے ہی خرچ کئے جائیں گے ۔