لاہو ر(کامرس رپورٹر،این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے عشائیہ میں 29سے زائد ارکان پارلیمنٹ اوررہنماؤں نے شرکت کی۔جہانگیر ترین نے آج بینکنگ کورٹ میں پیشی کے موقع پر بھرپور پاور شو کا فیصلہ کر لیا،وہ پارٹی کے ہم خیال ارکان اسمبلی اور رہنماؤں کے ساتھ عدالت جائیں گے ۔ جہانگیر ترین نے حکمت عملی طے کرنے کے لئے اپنی رہائشگا ہ پر پارٹی کے ہم خیال رہنمائوں اور ٹکٹ ہولڈرز کو عشائیہ دیا جس میں ہم خیال رہنماؤں کے ساتھ قانونی لائحہ عمل پر مشاورت کی اورانہیں اعتماد میں بھی لیا۔عشائیہ میں ایم این اے راجہ ریاض ، غلام بی بی بھروانہ، سمیع گیلانی،ریاض مزاری، خواجہ شیراز، جاوید وڑائچ اور غلام محمد لالی،دو صوبائی وزرا نعمان لنگڑیال اور اجمل چیمہ،وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی و مشیروں عون چودھری، عبد الحئی دستی ،امیر محمد خان ،رفاقت گیلانی ، فیصل جبوانہ، ممبران صوبائی اسمبلی خرم لغاری، آصف مجید ،بلا ل وڑائچ، عمر آفتا ب ڈھلوں ، طاہر رندھاوا، امین چوہدری،غلام رسول ،سجاد وڑائچ،علیم خان کے قریبی ساتھی نذیر چوہان، سلمان نعیم،افتخار گوندل،سابق وزیر زوار وڑائچ ، مہر اسلم بھروانہ نے شرکت کی۔مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق عشائیہ میں پی ٹی آئی کے 8ایم این ایز،2صوبائی وزرا،4مشیروں، 30ارکان پنجاب اسمبلی وٹکٹ ہولڈرز نے شرکت کی۔مبین عالم انور،جاویدوڑائچ بھی شریک ہوئے ۔عشایئے میں شریک ارکان اسمبلی نے جہانگیرترین سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔ذرائع کے مطابق ارکان اسمبلی نے پارٹی کے اندررہ کرمزاحمت کافیصلہ کرلیا،رہنمائوں نے اعلان کیاکہ پارٹی میں فارورڈبلاک یا پریشر گروپ نہیں بنارہے ،پارٹی میں رہ کرہی انصاف لیاجائیگا،رہنماؤں نے مسلسل وزیراعظم کوغلط معلومات فراہم کرنے پراظہارافسوس کیااور کہا ذاتیات پرمبنی انتقامی کارروائیاں ناقابل برداشت ہیں،جہانگیرترین کیساتھ زیادتی ہورہی ہے ،ساتھ کھڑے ہیں،غیرمنتخب لوگوں کی وجہ سے معاملات بگڑرہے ہیں اورپارٹی کمزورہورہی ہے ۔جہانگیرترین نے کہاپی ٹی آئی میں تھا اورر ہونگا،دوستوں سے ملاقات اورکھاناچلتارہتاہے ۔