اسلام آباد( نامہ نگار)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیضان حیدر کی عدالت نے شہری تشدد کیس میں تحریک انصاف کی ایم این اے کنول شوزب کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم سنادیا۔شہری راجہ عبدالرحمن نے دائر درخواست میں موقف اختیار کر رکھا تھا کہ کنول شوزب نے ایف الیون اسلام آباد میں گھر خریدا اور اردگرد متعدد درختوں کی کٹائی کی،میری اہلیہ نے سی ڈی اے کو درخواست دی کہ کنول شوذب کو درختوں کی کٹائی سے روکا جائے ،جس پر وہ اپنے گارڈ اور ڈرائیور کے ہمراہ گھر میں داخل ہوئی اور میری اہلیہ کو زدوکوب کیا،اہلیہ کا موبائل توڑ دیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں،تھانہ شالیمار کو درخواست دی لیکن کوئی کارروائی نہ کی گئی ،وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے کنول شوزب کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانون کے مطابق کاروائی کا حکم دے دیا۔