لاہور(سپیشل رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں آتشزدگی کے مختلف واقعات میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔ بتایا گیا ہے کہ مغل پورہ میں دکان ، مسلم ٹائون میں گھر کی بالائی منزل ، اقبال ٹائون میں گھر اور ٹھوکر نیاز بیگ پر گودام میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔ نشتر کالونی گجومتہ رنگ روڈکے قریب گودام میں اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔