لاہور(خصوصی نمائندہ) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے زیب سجادہ حضرت سلطان باہو رحمتہ اللہ علیہ صاحبزادہ سلطان فیاض الحسن نے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں تحفظ بنیاد اسلام بل پرمشاورت کی گئی۔ گزشتہ روز اس موقع پرپرویزالٰہی نے کہا کہ تحفظ بنیاد اسلام بل پر تمام مکاتب فکر کے علما کی حمایت حاصل کی جائیگی، مشاورت کا عمل جاری ہے ، محرم الحرام کے بعد مزید مشاورت کی جائیگی۔ صاحبزادہ سلطان فیاض الحسن نے کہا کہ پرویزالٰہی نے اسمبلی میں دینی امور کے حوالے سے ہمیشہ کھل کر بات کی ہے ۔ پاکستان کو اسلام کا قلعہ بنانے کا خواب ایک دن ضرور پورا ہو گا۔ دینی طبقات پرویزالٰہی کیساتھ کھڑے ہیں۔ نظریہ پاکستان اور اسلامی شعائر کیخلاف کتابوں پر پابندی لگا کر آپ نے بڑا احسن اقدام کیا جسے دینی طبقہ فراموش نہیں کر سکتا۔صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر، چیئرمین کمیٹی پنجاب اسمبلی میاں شفیع محمد، محمد علیم یعقوب سلطان اور شکیل سلطان بھی ملاقات میں موجود تھے ۔
تحفظ بنیاد اسلام بل : پرویزالٰہی کی سلطان فیاض سے مشاورت
جمعرات 13 اگست 2020ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں جمعرات 13 اگست 2020ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں