لاہور(سٹاف رپورٹر)کنزیومر الیکٹرانکس کمپنی ٹی سی ایل نے اپنی برانڈ نیو ٹی وی سیریز P8S 4K UHD Android TV۔متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے ۔P8S TVاپنی فل اسکرین ،قریباً Bezel-less designاورمیٹالک فریم کے ساتھ بصری تجربے کو اگلی سطح تک پہنچاتا ہے ۔یہ ایڈوانس ویوژل اور آڈیو ٹیکنالوجیز کو سپورٹ کرتا ہے جو کہ مشاہدے کا شاندار تجربہ فراہم کرتا ہے ۔P8Sکی vividپکچر کوالٹی کو نئے HDR10+ and HLGڈسپلے ٹیکنالوجیز کی سپورٹ حاصل ہے ،جبکہ اضافی WCGٹی وی کو ایک ارب رنگوں تک ڈسپلے کیلئے رسائی فراہم کرتے ہیں۔