مکرمی !وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تعلیم کو عام کرنے میں اپنی بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں انکی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انکے ساتھ انکی ٹیم کے رکن سیکریٹری پنجاب ایجوکیشن کیپٹن (ر) محمود احمد کے بارے میں سننے میں آیا ہے کہ وہ دن رات محکمہ تعلیم میں بہتری لانے کے لیے کام کر رہے ہیں اور محکمہ تعلیم کے اندر جدید اصلاحات لا رہے ہیں اور معاشرے میں اساتذہ کے احترام کو بحال کرنے کے لیے خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اگر شعبہ تعلیم کے اندر تبدیلی لے آئیں اور پنجاب بھر میں یکساں نظام تعلیم نافذ کر دیں اور تعلیم کو عام کر دیں تو انکا نام ہمیشہ تاریخ میں زندہ رہے گا ہمیں امید ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ٹیم کے رکن سیکریٹری ایجوکیشن پنجا ب کیپٹن محمود احمد پنجاب کو تعلیم کے میدان میں باقی صوبوں سے نمایا ں بنا دیں گے ہمارے اساتذہ کے ساتھ جو سلوک کیا جاتا ہے وہ ناقابل بیان ہے اور معاشرے میں استاد کی عزت اور احترام وہ نہ ہے جو کبھی پہلے وقتوں میں اساتذہ کرام کا ہوتا تھا اساتذہ بھی اپنا وہ کردار ادا نہیں کر رہے جو انہیں کرنا چاہیئے یقینا اساتذہ کو بے شمار مسائل کا سامنا ہے ۔ ( میاں مجتبیٰ نصیر قریشی)