نئی دہلی (این این آئی )بھارت میں انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جہاں مسلح شخص نے ایک گھر میں داخل ہوکر خاتون سے مطالبہ کیا کہ اس کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرے ورنہ وہ بیمار ہوجائے گا۔واقعہ بھارتی ریاست گجرات کے علاقے جوہاپورہ میں پیش آیا ، متاثرہ خاتون نے تھانے میں درج کرائی، خاتون نے بتایا 40 سالہ شخص بندوق لئے گھر میں داخل ہوا اور زبردستی کی کوشش کی اور تعلق قائم کرنے کیلئے انوکھی دلیل دینا شروع کردی، مزاحمت کرنے پر واپس چلا گیا۔