لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین ایس ایم عمران نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تعلیمی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ایل ڈی اے انقلابی اقدامات کر رہا ہے ۔رہائشی پلاٹوں پر تعلیمی ادارے قائم کرنے کیلئے پلاٹوں کی کمرشلائزیشن فیس آدھی کر دی گئی ہے ۔ تعلیمی اداروں کو کمرشلائزیشن فیس قسطوں میں ادا کرنے کی سہولت مہیا کی گئی ہے ۔کمرشلائزیشن فیس کی قسطیں دوکی بجائے تین سال میں جمع کرانے کی سہولت مہیا کی گئی ہے ۔ تعلیمی اداروں کی طرف سے کمرشلائزیشن فیس اکٹھی جمع کروانے کی صورت میں اس پرپانچ فیصد چھوٹ دی گئی ہے ۔پرائیویٹ رہائشی سکیموں میں سکولوں کیلئے مختص پلاٹوں کا لینڈ یوز کسی بھی صورت میں تبدیل نہیں کیا جا سکتااور تعلیمی اداروں کیلئے مختص پلاٹ کسی اور مقصد کیلئے استعمال نہیں کئے جاسکتے ۔انہوں نے بتایا کہ ایل ڈی اے لینڈ یوز رولز/ ریگولیشنز 2020ء کی منظوری کے بعد اب ایل ڈی اے سے ماسٹر پلان کے رہائشی زون میں پرائمری سکول،ہائر سیکنڈری سکول،کالج اور یونیورسٹی کے قیام کی اجازت حاصل کی جاسکتی ہے ۔