مکرمی ! آج کل تعلیم ہر شخص کے لیئے ضروری ہے۔چاہے وہ لڑکا ہو یا لڑکی ہو۔آج کے دور میں مقابلہ اتنا سخت ہوگیا ہے کہ پڑھائی سب کیلئے بہت ضروری ہوگئی ہے۔لیکن اچھی تعلیم کے حصول کے باوجود بھی لوگوں کو روزگار کیلئے جگہ جگہ دھکے کھانا پڑرہے ہیں۔اچھی تعلیم حاصل کرنے کیلئے انتھک محنت کرنی پڑتی ہے لیکن اس محنت کا کوئی پھل نہیں ملتا۔جب کہ وہ لوگ جن کے پاس پیسے اور سفارشیں ہیں ان لوگوں کے کاموں میں دشواریاں نہیں آتی اور محنت کش لوگوں کو ہر قدم پر ٹھوکر کھانی پڑتی ہے۔کچھ ایسے لوگ ہوتے ہیں جن کو ان کی حیثیت کے مطابق اجرت نہیں ملتی۔ جب کہ کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو ہاتھوں میں بڑی بڑی ڈگریاں لے کر بھی بیروزگار ہیں۔آج کے دور میں ہر شخص کو روزگاری چاہیے ۔ کام نہ ملنے پر بہت سے لوگ غلط راستے اختیار کرلیتے ہیں جس سے وہ اپنی ضروریات پوری کرسکیں۔ جس دن یہاں کا تعلیمی نظام درست ہو جائیگا، اس ملک کی آدھی مشکلات ختم ہو جائیں گی۔ (مہوش عباسی ،کراچی)