مکرمی! یونیسیکو کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے ایک سو چودہ ممالک کے تعلیمی ادارے بند ہونے سے ایک کروڑ سے زائد طلبا ء و طالبات متاثر ہوئے ہیں یوں پاکستان میں تعلیمی اداروں اور مدارس میں کرونا سے تعلیمی سلسلہ معطل ہونے والے سٹوڈنٹس کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ پاکستان سمیت متاثرہ ممالک میںکورونا اپنی سنگینی اور زندگی کی آخری سانسیں گن رہا ہے۔تقریبا تمام کاروباری مراکز، پبلک مقامات، ٹرانسپورٹ اور انڈسٹریز، ہوٹلز، سیاحتی مقام ،سینما ہالز وغیرہ کو کھول دیا گیا ہے ایسے میں تعلیمی جامعات کی تاحال بندش اور التواسمجھ سے بالا تر ہے۔ تمام شعبہ جات جو تقریباً اپنے معمولات پر آ چکے ہیں تو تعلیم جیسا شعبہ جس کے بغیر قوموں کی ترقی کا تصور بھی ممکن نہیں کو بند رکھنا کسی صورت بھی درست نہیں جسکے دور رس نتائج مرتب ہونگے۔ میری ارباب اختیار سے گزارش ہے کہ فوری طور پر تعلیمی ادارے کھولے جائیں تاکہ بچوں کی تعلیم و تربیت کا سلسلہ شروع ہو سکے۔ ( امتیاز یٰسین ‘فتح پور)