مکرمی!آج مغربی ثقافت کا زہر قاتل ہماری رگوں میں سرایت کر چْکا ہے۔اہلیانِ مغرب نے اپنی تہذیب اور ثقافت ہم پر مسلط کردی ہے اور اِس میں سب سے بڑا ہاتھ ہمارے میڈیا کا ہے جو نوجوانوں کو مغربی ثقافت کا اسیر بنا رہا ہے۔یہ مغرب کی اندھی تقلید ہی کا شاخسانہ ہے کہ امریکہ و یورپ نے ڈاڑھی کو دہشت حجاب کو وحشت اور جہاد کو انتہاء پسندی کہا اور ہم نے سرِتسلیم خم کردیا۔آج ہمیں ہمارے اسلاف اور اجداد سے آگہی حاصل کرنے کی زیادہ ضرورت ہے بجائے اِس کے کہ ہم اپنی موجودہ نسلوں کو ثقافت کے نام پر جھوٹی سچی عشقیہ داستانیں سنائیں اور ورثے میں آنے والوں کیلیے فحاشی چھوڑ جائیں۔اِس ضمن میں میڈیا اور خاص طور پر الیکٹرانک میڈیا پہ بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مغرب کی پیش کردہ جہاد کے بارے میں منفی سوچ کو تبدیل کرنے میں اپنا کردار اداء کرے۔ (طیبہ امینہ علی, بْرھان)