کراچی (رپورٹ کاشف ہاشمی) قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے مفتی تقی عثمانی پرحملے کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے 4 ماہ کے دوران 3 ممالک سے پاکستان آنیوالوں کا ڈیٹا مرتب کرنا شروع کردیا جبکہ دو بڑے ممالک،پاکستان کی 3 کالعدم تنظیموں اورایک سیاسی تنظیم کی گٹھ جوڑکے حوالے سے بھی تفتیش کی جارہی ہے ،تحقیقاتی اداروں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق تفتیش کاروں نے مفتی تقی عثمانی پرحملے کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے بہت سے پہلوؤں پر غورکرتے ہوئے 4 ماہ کے دوران جنوبی افریقہ،یو اے ای اورملائیشیا سے آنے والے مسافروں کا ڈیٹا جلد سے جلد مرتب کرنیکا کام شروع کردیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی قونصلیٹ حملہ،علی رضا عابدی قتل،قائد آباد بم دھماکے اور سیاسی جماعتوں کے دفاترپرحملوں میں ممکنہ طورپرملوث ملزمان کے سابقہ روابط کی چھان بین کی جارہی ہے ،عزیز بھٹی تھانے کے تفتیشی افسرفرید نے بتایا کہ مولانا تقی عثمانی پرحملے کی تفتیش میں متعلقہ انٹیلی جنس ادارے بھی اپنا کردارادا کررہے ہیں جیو فینسنگ سمیت بہت سے تفتیشی مراحل مکمل جبکہ کچھ پرکام جاری ہے ۔