مکرمی !جوہی ضلع دادو کی ایک تحصیل ہے جو تاریخی شہروں میں سے ایک ہے۔ جس کو گولڈن سٹی بھی کہاجاتا ہے۔ کیوں کہ یہ شہر قدرتی وسائل سے مالامال ہے۔ لیکن بدقسمتی سے اس شہر کے رہنے والوں کو نا ہی روزگار اور نا ہی بنیادی سہولیات میسر ہیں۔ گزشتہ کئی برسوں سے تحصیل جوہی کے شہری پینے اور فصلوں کے لیے نہری پانی کے لیے تڑپ رہے ہیں اور شہری ہر روز احتجاجی مظاہرے کرتے رہتے ہیں لیکن کوئی بھی سننے اور عمل کرنے والا نہیں ہے۔ جب نہری پانی آتا تھا تو یہ شہر خوشحال اور سرسبز تھا اور ہر قسم کی فصلیں اگائی جاتی تھیں۔ کاروبار کہ لحاظ سے یہ شہر پہلے نمبر میں شمار ہوتا تھا۔ لوگ خوش رہتے تھے لیکن اب بدقسمتی سے اس شہر کے لوگ اس شہر کو چھوڑنے اور ہجرت کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ دیہی علاقے اور بستیاں ویران ہوچکے ہیں۔لاکھوں ایکڑ زمینیں غیرآباد ہو چکی ہیں۔ میری حکام بالا سے التجا ہے کہ جوہی برانچ کو اور شہریوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کریں۔ (اعجاز جی، سعیدآباد)