لاہور(کر ائم رپو رٹر، سپیشل رپورٹر)فیصل ٹاؤن میں ایڈوکیٹ شہباز تتلہ کے قتل کی تفتیش کے دوران ایک اور پہلو سا منے آگیا، تفتیشی ٹیم نے مرکزی کردار ایس ایس مفخر عدیل کے ذاتی ملا زم کو حرا ست میں لے لیا ، شبہ ہے ملا زم نے قتل کی واردات کیلئے تیزاب کو دیگر آلا ت خرید کر لا یا تھا ، ذرا ئع کے مطا بق اس کیس میں مزید بہت سے پردہ نشینوں کے نام سامنے آنے پر پولیس کے اعلی افسران سر پکڑ کر بیٹھ گئے ، پولیس ذرائع نے بتایا جائے وقوعہ عیاشی کا اڈ ا تھا وہاں ایس ایس پی مفخر عدیل کے دوستوں کے ساتھ بعض پولیس کے اعلی افسران کا بھی آنا جانا تھا، پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ تفتیشی ٹیم نے زیر حراست افراد سے پوچھ گچھ کی تو انہوں نے اعلی پولیس افسران کا مبینہ ذکرکیا، تب تفتیشی ٹیم نے حکام کو اصل کیس سے ہٹ کر دیگر معاملات کی تحقیقات سے روک دیا گیا۔ شہباز تتلہ مبینہ قتل کیس میں تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا، ذرائع کے مطابق پولیس نے ایس ایس پی مفخر عدیل کے زیر استعمال سرکاری گاڑی کا فرانزک ٹیسٹ کرایا ، گاڑی پر لگے فنگر پرنٹس کی معلومات حاصل کرنے کے لیے فرانزک ٹیسٹ کرایا گیا،گاڑی کو ڈرائیونگ سائیڈ پر خراشوں کے نشانات بھی ہیں ، پولیس نے مثل لکھنے کا بھی فیصلہ کرلیا ، کیس کو عدالت تک لے جانے کے لیے بعض اہم انکشافات کو مثل کا حصہ بنایا جائے گا، زیر دفعہ 201 کارروائی کا امکان ہے ۔