لاہور(سٹاف رپورٹر )امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے چوہدری محمد شوکت ، حاجی ریاض الحسن اور محمد شفیق ملک کی ذمہ داریوں کو ضلع میں منتقل کرتے ہوئے علاقہ شمالی کیلئے سیف الرحمن ، علاقہ وسطی کیلئے شعیب یعقوب اور جماعت اسلامی علاقہ غربی لاہور کیلئے عبدالعزیز عابد کو عبوری امیر مقرر کیا ہے ۔ ان کی تقریب حلف برداری کے موقع پر امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ بڑی بڑی سیاسی جماعتیں جمہوریت کا نعرہ تو لگاتی ہیں لیکن ان کی اپنی پارٹیوں میں بھی جمہوریت نہیں ہے تما م پارٹیاں موروثی سیاست کرتی ہیں۔جماعت اسلامی علاقہ غربی کی شوری کے اجلاس میں عبدالعزیز عابد نے امیر جماعت اسلامی غربی لاہور کی امارت کا حلف اٹھایا۔اس موقع پر ذکر اللہ مجاہد، علی ارتضی حسنی، غلام حسین بلوچ و دیگر رہنما موجود تھے ۔