لاہور(سپورٹس رپورٹر) عالمی کھلاڑیوں نے ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر اپنی کامیابیوں کو اپنی ماؤں کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ پاکستان کی نامور بیڈمنٹن کھلاڑی ماحورشہزاد نے کہا کہ ان کی کامیابیاں ان کی ماں کی مرہون منت ہیں جنہوں نے ہمیشہ سپورٹ کیا اور ان کی ہمت بندھائی ۔اگر میری ماں مجھے سپورٹ نہ کرتی تو دنیا میں اپنا نام نہ بنا پاتی۔ قومی کرکٹر عمر اکمل نے کہا ہے کہ آپ کی یاد ہمیشہ آتی ہے ۔ سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ ماں کا کوئی نعم البدل نہیں، ماں وہ ہستی ہے جو ایک فرد کی نہیں نسل کی پرورش کرتی ہے ۔فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے اپنی والدہ سمیت دنیا بھر کی تمام ماؤں کو مدرز ڈے کی مبارکباد دی۔اُنہوں نے کہا کہ امّاں کا شکر گزار ہوں کہ اُنہوں نے زندگی میں ہمارے لیے اتنا کچھ کیا۔کرکٹر شان مسعود نے ماں آپ ہماری فیملی کی بنیاد ہیں ، عماد وسیم نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ سب ماؤں کی حفاظت فرمائے اور جو دنیا سے جا چکیں انہیں جنت نصیب فرمائے ۔