لاہور (پ ر ) تمباکو نوشی کی عادت میں مبتلا افراد کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے امکانا ت دوسرے لوگوں کی نسبت زیادہ ہو سکتے ہیں۔اگرچہ اس وقت تمباکو نوشی اور کورونا وائرس کے تعلق کے حوالے سے زیادہ تحقیقی کام نہیں ہو ا لیکن تمباکو نوشی کی تمام اقسام بشمول سگریٹ، بیڑی ، واٹر پائپ وغیرہ کاا ستعمال ایک ایسا عمل ہے جس میں انگلیوں کے ذریعے سگریٹ کو پکڑا اور منہ کو لگایا جاتاہے ۔ اس عمل میں ہاتھوں کے ذریعے وائرس منہ تک پہنچنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سنٹر کے کنسلٹنٹ پلمونولوجسٹ ڈاکٹر فہیم بٹ نے عالمی دن برائے انسدادِ تمباکو نوشی کے موقع پر کیا۔