کابل (آن لائن)افغانستان میں خودکش دھماکے اور جھڑپوں میں 23اہلکاروں سمیت 38ہلاک ہوگئے ۔افغان صوبے سمنگان کے علاقے این ڈی ایس کمپائونڈ میں خودکش کار بم دھماکہ ہوا جس میں 11اہلکار مارے گئے جبکہ 54افراد زخمی ہوئے طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ،صوبائی حکومت کے ترجمان محمد صدیق عزیزی نے کہا کہ یہ ایک بڑا حملہ تھا جس کا آغاز کار بم دھماکے سے ہوا، جھڑپ میں 4 حملہ آوربھی مارے گئے ،گورنر سمنگان نے بھی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے ۔ اپنے ٹوئٹ میں سہیل شاہین نے لکھا کہ مذاکرات میں تاخیر کسی کے مفاد میں نہیں تاخیر کا مذاکرات پر اثر ہو سکتا ہے ،معاہدے کے تحت تمام مطلوب قیدیوں کی جلد رہائی ہونی چاہیے ،جو فہرست دی ان میں تمام قیدی سیاسی ہیں، تمام قیدیوں کو دوحہ امن معاہدے کے مطابق افغان حکومت کو رہا کرنا ہوگا۔دریں اثناقندوز میں طالبان نے پولیس سٹیشن پرقبضے کی کوشش ناکام بنادی حملے میں5افسر اور 4شہری جاں بحق ،بدخشاں حملے میں 7اہلکار جان سے گئے جوابی کارروائی میں 11جنگجو مارے گئے ،افغان حکام کے مطابق گزشتہ روز مزید180طالبان رہا کردیئے جس کے بعد رہا قیدیوں کی تعداد40199ہوگئی ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ قندوز کے ضلع صاحب میں طالبان کے حملے میں پانچ پولیس افسران اور چار شہری ہلاک جبکہ آٹھ افراد زخمی ہو گئے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ طالبان ایک پولیس سٹیشن پر قبضے کی کوشش کر رہے تھے تاہم سیکیورٹی فورسز نے ان کی یہ کوشش ناکام بناتے ہوے انھیں پیچھے دھکیل دیا ۔