دبئی (نیٹ نیوز) اپنی تنخواہ غریبوں میں بانٹنے والے کینیا کے ایک سائنس ٹیچر کو دنیا کے سب سے منفرد معلم کے اعزاز اور10لاکھ ڈالر انعام کا حقدار ٹھہرایا گیا۔پیٹر تابیچی کینیا کے ایک گاؤں میں بچوں کومفت پڑھاتے ہیں، وہ اپنی تنخواہ کا بیشتر حصہ غریبوں میں بانٹ دیتے ہیں۔کینیا کا یہ علاقہ خشک سالی اور قحط سے بری طرح متاثر ہے ۔ انعام دینے کی تریب دبئی میں ہوئی۔ دبئی کے ولی عہد شیخ ہمدان بن محمد المکتوم نے پیٹر تابیچی گلوبل ٹیچر پرائز سے نوازا اور 10 لاکھ ڈالر انعام بھی دیا۔کینیا کے صدر کینیاٹا نے تابیچی کو مبارکباد دی اور اپنے پیغام میں کہا تابیچی کی زندگی ہماری آئندہ نسلوں کیلئے ایک روشن مثال رہے گی۔
تنخواہ غریبوں میں بانٹے والے افریقی ٹیچر کیلئے 10لاکھ ڈالر انعام
پیر 25 مارچ 2019ء
دبئی (نیٹ نیوز) اپنی تنخواہ غریبوں میں بانٹنے والے کینیا کے ایک سائنس ٹیچر کو دنیا کے سب سے منفرد معلم کے اعزاز اور10لاکھ ڈالر انعام کا حقدار ٹھہرایا گیا۔پیٹر تابیچی کینیا کے ایک گاؤں میں بچوں کومفت پڑھاتے ہیں، وہ اپنی تنخواہ کا بیشتر حصہ غریبوں میں بانٹ دیتے ہیں۔کینیا کا یہ علاقہ خشک سالی اور قحط سے بری طرح متاثر ہے ۔ انعام دینے کی تریب دبئی میں ہوئی۔ دبئی کے ولی عہد شیخ ہمدان بن محمد المکتوم نے پیٹر تابیچی گلوبل ٹیچر پرائز سے نوازا اور 10 لاکھ ڈالر انعام بھی دیا۔کینیا کے صدر کینیاٹا نے تابیچی کو مبارکباد دی اور اپنے پیغام میں کہا تابیچی کی زندگی ہماری آئندہ نسلوں کیلئے ایک روشن مثال رہے گی۔
آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں پیر 25 مارچ 2019ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں