لاہور(نامہ نگار) نجی ایئرلائن کے ترجمان کیپٹن نعمان مظہر نے کہاہے کہ انتظامیہ کی بدعنوانیوں اور بے ضابطگیوں کے باعث ایئرلائن کو اپنے پیشہ وارانہ تابناک عروج کا بدترین زوال دیکھناپڑا جس کے باعث تمام فلائٹس آپریشن بند کردیئے گئے اور تمام نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا۔لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ایئرلائن ادارے کی تباہی کے باعث ملازمین کو پانچ ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں اور ملازمین بدترین مالی حالات کا شکار ہوکر رہ گئے ہیں،ان کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں،بچوں کو سکول جانے سے ہٹالیاگیا اور حالات اس حدتک ابترہوچکے ہیں کہ روزمرہ ضروریات زندگی کاحصول بھی ناگزیر ہوگیاہے ۔ انہوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ اور متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ نجی ایئرلائن کے چارہزارملازمین جو حقیقت میں چارہزارخاندانوں کے کفیل اور نمائندے ہیں انھیں فوری طورپر ایئرلائن کے مالکان سے تنخواہیں وصول کرکے اداکی جائیں بصورت دیگر ان کا اور ان کے خاندانوں کا مستقبل تباہ ہو جائے گا۔