لاہور (کلچرل رپورٹر ) سٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان لاہور نزاکت شکیلہ نے کہا ہے کہ کنٹریکٹ سٹاف کی تنخواہوں کا معاملہ وقتی نوعیت کا تھا جسے حل کرنے میں سیکرٹری اطلاعات ونشریات محترمہ زاہدہ پروین اور ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان ثمینہ وقار نے اپنے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے تنخواہوں کے چیک جاری کرائے ہیں جن کو گزشتہ روز میری نگرانی میں تمام کنٹریکٹ سٹاف میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ سیکرٹری انفارمیشن ,ڈائریکٹر جنرل اور میں خود بھی کنٹریکٹ سٹاف کی مشکلات سے آگاہ ہوں، تنخواہوں کی ادائیگی سے اب کنٹریکٹ سٹاف میں اطمینان کا اظہار پایا جاتا ہے۔