لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ جب ٹیم ہارتی ہے تو شائقین اور بورڈ دونوں کو افسوس ہوتا ہے ، شکست کے بعد تنقید فطری عمل ہے ، 14 برس بعد جنوبی افریقہ کا پاکستان میں کھیلنا پی سی بی اور فینز کے لئے تاریخی اور یادگار لمحات ہیں، پاکستان کرکٹ کو دنیا بھر میں پذیرائی مل رہی ہے ، دنیا بھر میں میچ کا ٹیلی کاسٹ ہونا اس بات کا ثبوت ہے ۔وسیم خان کاکہنا تھا کہ تنقید کا سلسلہ چلتا رہتا ہے ، چیف ایگزیکٹو اور چیئرمین بھی اپنا کام کر رہے ہیں، ہم اپنی کوشش میں اچھی گورننس کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔