کتنا آسان ہے یہ کہنا کہ واسا کچھ نہیں کر رہا کسی پر تنقید کرنا کتنا آسان ہوتا ہے ناں یہ بات مجھ سے واسا کے آپریشن میں کام کرنے والی ٹیم کا ایک رکن کر رہا تھا میڈیا لوگوں کو اتنا بتا دیتا ہے کہ دیکھیں واسا پانی نہیں نکال سکا وہاں اتنا پانی کھڑا ہے کبھی شاید یہ نہیں دکھایا ہے کہ رات کو بارش ہو رہی ہے اور پورا واسا رات کے ان لمحات میں جب بارش ہو رہی ہو جب اہلیان لاہور خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہوتے ہیں اس وقت پورے واسا کا آپریشنل سٹاف بارش کے اس پانی کو صاف کرنے کے لیے فیلڈ میں موجود ہوتا ہے کیا لوگوں کو یہ حقائق بھی کبھی کسی نے بتا ئے ہیں ؟۔لاہور ہزاروں سال پرانا شہر ہے۔ اس شہر کی حکمرانی جین ، ہندو ، بدھ مت ، مسلم افغان ، مغل، سکھ اور گوروں کے پاس رہی ہے۔ اور اب یہ پاکستان کا دل اور پنجاب کا دارالخلافہ ہے پرانا لاہور تو ایک قلعہ تک محدود تھا جیسے جیسے شہر بڑھتا گیا اس کا سیوریج کا نظام بھی ساتھ بڑھتا گیا ۔اب اگر بارش زیادہ مقدار میں ہو جائے تو وہ پانی اتنا کیوں اکٹھا ہو جاتا ہے اس کی کچھ وجوہات میں عوام کو ضرور بتانا چاہوں گا ایک تو اب ہر طرف کنکریٹ کا جال بچھ چکا ہے پانی کا کچھ بھی حصہ زمین میں جذب نہیں ہوتا وہ سیوریج لائن کی طرف سفر کرتا ہے ۔لاہور کے بہت سے نشیبی علاقے ہیں جہاں سے ادھر اُدھر کا پانی بھی وہاں ہی اکھٹا ہو جاتا ہے جس میں لکشمی ، کشمیری گیٹ ، بھاٹی گیٹ، شیرانوالہ گیٹ 1موریہ ، 2موریہ ، نابہ روڈ شامل ہیں جب بہت زیادہ بارش ہو جائے تو سیوریج کے پائپ کا ایک محدود قطر ہوتا ہے جس میں سے وہ پانی گزرنا ہوتا ہے پورے شہر کا پانی ہمارے مختلف ڈسپوزل اسٹیشن کے پمپس کی مدد سے کھینچ کر سارا سیوریج کا پانی راوی میں ڈالا جاتا ہے اس سب کے لیے خاص وقت ضرور درکار ہوتا ہے اس کے علاوہ ہماری مشینری الگ سے کام کر رہی ہوتی ہے جو کہ سیوریج کے پانی کو نکالنے کے لے مدد کرتی ہے۔ہمارے ڈسپوزل بغیر تعطل Lescoاور واسا کے اپنے بیک اپ جنریٹر کے ذریعے چلائے جاتے ہیں ۔مون سون کی اگر بات کریں تو واسا کا سٹاف 24گھنٹے الرٹ ہوتا ہے ذرا سی بارش ہو تو مون سون کنڑول روم ایکٹیو رول ادا کرتے ہوئے پورے آپریشنل سٹاف کے ساتھ مل کر لاہور کو صاف کرواتا ہے ۔ میں نے واسا کے لوگوں کی یہ خواہش ضرور دیکھی ہے کہ اہلیان لاہور کو یہ پتہ ہو کہ واسا لاہور کا عملہ ان کی خدمت کے لیے 24گھنٹے حاضر ہے۔ (ملک ابوذر منجوٹھہ)