اسلام آباد (92 نیوزرپورٹ) ملک بھر کے تنوروں کیلئے گیس سستی کرنے اور مقررکردہ نئی قیمتوں کا با ضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ 50یونٹ تک کیلئے قیمت 121سے کم کرکے 110روپے فی ایم ایم بی ٹی یومقررکردی گئی۔ ماہانہ 100یونٹ والے کیلئے 300سے کم کرکے نرخ 110 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردیئے گئے ۔200 یونٹ تک گیس صرف کرنیوالے تندور صارفین کیلئے قیمت 553 سے کم کر کے 220 روپے کر دی گئی۔ ماہانہ 300یونٹ سے زائد استعمال کرنیوالے صارفین کیلئے نرخ 700روپے فی ایم ایم بی ٹی یوکردیئے گئے ۔ایک مہینے میں تندور پر گیس کے 330 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو 738 کی بجائے 220 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ادا کرنے ہونگے ۔ تندور صارفین کیلئے گیس کے کم سے کم ماہانہ نرخ 172 سے کم کرکے 148.50 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو رکھے گئے ہیں۔