لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر رومان رئیس نے کہاہے کہ تنہائی اختیار کرلینا اس وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ایک بیان میں رومان رئیس نے کہا کہ مخیر افراد کورونا وائرس فنڈ میں دل کھول کر عطیات دیں۔انہوں نے کہا کہ کرونا سے ڈرنا نہیں ، سب نے مل کر لڑنا ہے ۔رومان رئیس نے کہا کہ کرونا وائرس کو ہرانے کے لئے میں بھی حکومتی فنڈ میں اپنا عطیہ دے رہا ہوں، آپ لوگ بھی اس کار خیر میں اپنا بھرپور حصہ ڈالیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بچے اور عمر رسیدہ افراد کو نوجوانوں سے زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے اپنے پیغام میںکہا کہ زیادہ سے زیادہ ہاتھ دھوئیں۔