لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ڈی سی قصور کے خلاف توہین عدالت کیس کی درخواست پر ڈی سی قصور کو معاملے کی مکمل تحقیقات کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دیدی۔ لاہورہائیکورٹ نے کسان بورڈ کی درخواست پر سماعت کی ،عدالت نے مزید کاروائی 22نومبر تک ملتوی کردی۔