راخائن ( آن لائن ) تھائی لینڈ نے میانمار کے 102 غیر قانونی تارکین وطن کو واپس بھیج دی ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق میانمار کے امیگریشن حکام نے کہا ہے کہ واپس بھیجے جانیوالے تارکین وطن میں دس خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں ۔حکام کا کہنا ہے کہ تھائی لینڈ نے ان تارکین وطن کو مدت سے زائد ویزوں اور مناسب دستاویزات نہ ہونے کے باعث واپس بھیجا ہے ۔