بنکاک(نیٹ نیوز)تھائی لینڈ میں حکومت کے خاتمے کا مطالبہ لے کر ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے ، پولیس نے ربر کی گولیاں اور پانی کی توپیں چلا کر مظاہرین کو منتشر کیا، جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے ۔بنکاک میں ہزاروں افراد نے شہر کے مرکزی چوک سے وزیراعظم ہاؤس کی طرف احتجاجی مارچ کیا، پولیس نے رکاوٹیں لگا کر وزیراعظم ہاؤس جانے والے راستے بند کردیئے ، کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ مظاہرین نے رکاوٹیں توڑنے کی کوشش کی، پولیس پر پتھراؤ کیا۔مظاہرین شاہی اختیارات محدود کرنے ، موجودہ حکومت اور فوج کے سیاسی کردار کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔