تھرپارکر (صباح نیوز) سول ہسپتا ل مٹھی میں غذائی قلت اور وبائی امراض کے باعث مزید ایک نومولود دم توڑ گیا۔تھرپارکر میں رواں ماہ میں انتقال کر جانے والے بچوں کی تعداد 30 ہو گئی جبکہ رواں سال اب تک 549 بچے سندھ میں غذائی قلت اور وبائی امراض کے باعث اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔