لاہور، تھرپارکر (اپنے سٹاف رپورٹر سے ، نامہ نگار ) تھرپارکر میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، چھاچھرو میں 50ملی میٹر اور ڈیپلو مٹھی میں 30ملی میٹر بارش ہوئی، مون سون کی پہلی بارش نے موسم خوشگوار کردیا ، صحرائے تھر میں عوام خوشی میں گھروں سے باہر نکل آئے ۔ دریں اثنا لاہور اور دیگر شہروں میں موسم جزوی ابر آلود رہا، گرمی میں کمی ہوئی مگر حبس کی شدت میں اضافہ ہوگیا، شہری حبس کے باعث پسینے میں شرابور ہوتے رہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو ژوب ، قلات، حیدر آباد، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بارش ہوئی، دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا، آج بدھ کو بیشتر علاقوں میں موسم گرم و خشک ، پنجاب کے میدانی علاقوں اور سندھ میں شدید گرم رہیگا، سرگودھا، قلات ڈویژن اور کشمیر میں بارش ہوسکتی ہے ، منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی 45، سکھر 44 اورجیکب آباد میں 43 رہا، لاہور میں یہ 36 ڈگری تک گیا۔