نئی دہلی(نیٹ نیوز )بھارت کے سابق رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے پاکستانی سٹینڈ اپ کامیڈین اور ائیرو سپیس انجینئر اکبر چودھری سے درخواست کی ہے کہ اگلی ویڈیو عمران خان کی بنائیں۔ جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اکبر چودھری 3 سٹیپس بتاتے ہیں جس میں سے ایک میں وہ آکسفورڈ ڈکشنری کو بلینڈر میں ڈال دیتے ہیں اور وہ ویڈیو میں بتاتے ہیں کہ ان سٹیپس کو فالو کرنے کے بعد کوئی بھی ششی تھرور کی طرح انگریزی بول سکتا ہے ،اکبر چودھری کی اس ویڈیو کو بھارتی سیاستدان نے خود بھی اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا ۔اس ضمن میں کامیڈین اکبر چودھری نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ ان کی یہ کوشش ششی تھرور تک پہنچی اور انہیں یقین نہیں تھا کہ ایسا ہوگا۔