ٹوکیو (نیٹ نیوز) ٹوکیو میں ماسک تیار کرنے والی جاپانی کمپنی اور سٹور کیمینیا اوموٹو لوگوں کے چہروں کے حقوق خریدنے کا کاروبار کرتی ہے تاکہ انہیں ہائپر ریئلسٹک 3 ڈی پرنٹڈ ماسک کی صورت میں فروخت کیا جاسکے ،کمپنی کے لوگوں کے چہرے کے حقوق خریدنے کے اعلان کے بعد سے ہی یہ پیش کش تیزی سے مقبول ہو گئی ہے ،ماسک تیار کرنے والی کمپنی کے مطابق چہروں کے حقوق خریدنے کے بعد انہیں ہائپر ریئلسٹک 3 ڈی پرنٹڈ ماسک کی صورت دوبارہ تیار کر کے تقریباً 940 ڈالر میں فروخت کیا جاتا ہے ، اگر کوئی ماسک کلائنٹ میں مقبول ہو جائے تو جس شخص کے چہرے کے پیش نظر ماسک تیار کیا گیا ہے اس شخص کو کمپنی منافع کا ایک فیصد بھی فراہم کر تی ہے ،دیٹ فیس نامی اس متنازع پراجیکٹ کا مقصد لوگوں کے چہروں کی خرید وفروخت کے خیال کو سائنس فکشن رخ فراہم کرنا ہے ۔