بنکاک (این این آئی)تھائی لینڈ کے وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی ،پرایوت چن اوچا پارلیمان سے اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب ہو گئے ۔ دوسری جانب تھائی طلبہ بڑے احتجاج میں مصروف ہیں اور وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں، میڈیارپورٹس کے مطابق پارلیمان میں ان کے خلاف لائی گئی عدم اعتماد کی تحریک میں وزیراعظم پر 272 اراکین پارلیمان نے اعتماد کا اظہار کیا، جب کہ 49 نے ان کے خلاف ووٹ دیا۔ واضح رہے کہ تھائی لینڈ میں اس وقت فوج کی حمایت یافتہ حکومت قائم ہے اور حال ہی میں ایک عدالت نے کرپشن کے الزامات کے تحت اپوزیشن جماعت فیوچر فارورڈ پارٹی پر پابندی عائد کر دی تھی۔ تھائی لینڈ میں جمہوریت پسند حلقے اس عدالتی فیصلے کو سیاسی قرار دے رہے ہیں۔