لندن(نیٹ نیوز)مسیح برادری کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے اس بات پر زور دیا ہے کہ سیاست دان ہتھیاروں پر لگنے والی دولت آئندہ وبا کو روکنے کے لیے استعمال کی جائے ۔پوپ فرانسس نے گزشتہ روز روم میں 130 افراد پر مشتمل دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا۔ اس تقریب میں کورونا سے متاثرہ افراد نے بھی شرت کی۔اس دعائیہ تقریب میں 83 سالہ پوپ فرانسس لوگوں سے کئی میٹر دور بیٹھے رہے تاہم انھوں نے ماسک نہیں پہن رکھا تھا۔