فیصل آباد،سرگودھا،ساہیوال(خصوصی رپورٹر، سٹاف رپورٹر،نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ کے علاقائی بنچز کے قیام کیلئے وکلا نے گزشتہ روز بھی مختلف شہروں میں ہڑتال اور عدالتی بائیکاٹ کیا۔ ڈسٹرکٹ بارفیصل آباد کی طرف سے 68ویں روز بھی ہڑتال کے دوران سیشن کورٹ کے داخلی گیٹوں کی تا لہ بندی کی گئی اور وکلائنے ڈرگ کورٹ، ریونیو عدا لتوں میں بھی سر کاری امور کا سلسلہ رکوا دیا۔سیشن کورٹ کے مرکزی گیٹ کے سامنے لگائے گئے احتجاجی کیمپ میں وکلائکی بڑی تعداد نے شدید نعرہ بازی کی ۔سرگودھامیں وکلا کی ہڑتال اورتالابندی 66روزبھی جاری رہی جس کے باعث عدالتی کام ٹھپ رہا ، بار کی نومنتخب قیادت نے پہلی احتجاجی ریلی نکالی اورضلع کچہری روڈپر آزادی چوک میں دھرنادیا،عدالتوں میں کیسز کی سماعت نہ ہونے سے سائلین کو سخت مشکلات کاسامنارہا۔