لاہور(این این آئی ) تاجر رہنما و صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر سابق ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرآف کامرس نے کہا ہے کہ صنعتی شعبہ پر ٹیکسوں کی بھرمار سے بے شمار مسائل جنم لے رہے ہیں بجلی گیس ،پانی جیسے یوٹیلٹی بلوں کو ٹیکسوں کی وصولی کا ذریعہ بنانے سے استعمال شدہ یونٹوں سے زائد ٹیکسوں کا بوجھ پڑتا ہے جس سے صنعتی شعبہ متاثر ہورہا ہے اور صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں اضافہ سے اشیاء مہنگی اور ملک میں ہوشربا مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن کے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔افتخار بشیر چوہدری نے کہا کہ کاروباری برادری معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکومت کی مدد کرنا چاہتی ہے لیکن ایف بی آرکی جانب سے زمینی حقائق کو دیکھے بغیر ٹیکسوں کی بھار مارسے صنعتی شعبہ متاثر ہورہا ہے ۔