ممبئی( نیٹ نیوز) یش راج فلمزکے چیئرمین اورفلم ہدایتکارادتیا چوپڑا نے فلم انڈسٹری کے 30 ہزارڈیلی ویجزملازمین کوویکسین لگانے کا اعلان کیا ہے ۔ اس مقصد کے لیے یش راج فلم کمپنی نے مہاراشترا کے چیف منسٹرکو بھی درخواست کی ہے کہ وہ کمپنی کو 30 ہزار ویکسینز خریدنے میں تعاون کریں۔یش راج فلمزکے وائس پریزیڈینٹ نے اس سے متعلق کہا کہ کمپنی ان ملازمین کی ویکسینیشن کرانا چاہتی ہے تاکہ وہ اس مشکل وقت سے نکل جائیں اوراپنی نوکریوں پرواپس جاکراپنے گھرکے اخراجات اٹھا سکیں۔دوسری جانب فلم انڈسٹری کے دوسرے بڑے اداکاربھی کورونا وبا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث وبا سے نمٹنے کے لیے چندا اکھٹا کررہے ہیں۔