لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکار سیدہ امتیازنئی فلم قلفی میں مرکزی کردار نبھائے گی۔ اداکارہ سیدہ امتیاز ،اداکار شہرو ز سبزواری کے ساتھ مرکزی کردار نبھائیں گی۔ رومانٹک مزاح سے بھرپور فلم کی دیگر کاسٹ میں اداکار جاوید شیخ، معمر رانا، حامد ولی، ثنا فخر، عدنان شاہ ٹیپو و دیگر شامل ہیں ۔ فلم کو سیٹ کی زینت بنانے کی تیاری شروع کردی ہے۔