ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک)تیج الاسلام ٹیسٹ کرکٹ میں مسلسل تین اننگز میں 5 یا زائد وکٹیں لینے والے تیسرے بنگلہ دیشی بائولر بن گئے ۔ انہوں نے زمبابوے کے خلاف جاری دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کر کے یہ اعزاز حاصل کیا۔تیج الاسلام نے زمبابوے کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں بالترتیب 6 اور 5 وکٹیں لی تھیں۔ بنگلہ دیش کی جانب سے اس سے قبل انعام الحق جونیئر اور شکیب الحسن بھی مسلسل تین ٹیسٹ اننگز میں پانچ یا زائد وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔