کوالالمپور (نیٹ نیوز) ملائیشیا کے 94 سالہ وزیراعظم مہاتیر محمد کی بیٹی کے ساتھ رقص کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم مہاتیر محمد ایک فنڈ ریزنگ تقریب میں شریک تھے جہاں انہوں نے اپنی بیٹی مرینہ مہاتیر کیساتھ رقص کیا۔ تقریب میں مہاتیر محمد نے مالے زبان میں گانا بھی گایا، ویڈیو میں انکی اہلیہ ڈاکٹر سیتی ہمسہ کووائلن بجاتے بھی دیکھا جا سکتا ہے ۔تقریب میں سینئر ملازمین،ہائی کمشنرز اور سفیروں نے بھی شرکت کی۔