لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہورہور ہائیکورٹ نے تھیٹرز میں ٹکٹ پر اضافی چارجز وصولی کے خلاف درخواست پر پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ تھیٹرز کے ٹکٹ گھروں پر نرخ لسٹ آویزاں نہیں جس کے باعث تھیٹرز انتطامیہ لوگوں سے زائد پیسے وصول کر رہی ہے ۔ الفلاح تھیٹر کے وکیل آفتاب ظفر نے عدالت کو بتایا کہ کسی سے اضافی پیسے وصول نہیں کیے جاتے ،ٹکٹ پر قانوں کے مطابق عائد ایکسائز ڈیوٹی وصول کی جاتی ہے ۔ سماعت 26 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔