لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کم ترین اننگز میں 4000 رنز مکمل کرنے والے پاکستان کے پہلے اور دنیا کے دوسرے تیز ترین بلے باز بن گئے ۔ ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 4000 رنز بنانے کا ریکارڈ ہاشم آملہ کے پاس ہے ،یہ کارنامہ انجام دینے میں انہیں صرف 81 اننگز کا وقت لگا جبکہ بابر کو 82 اننگز میں 57.23 کی اوسط سے 4006 رنزبنانا پڑے ۔ بابر اعظم نے دوسری پوزیشن پر موجود ویسٹ انڈیز کے سرویوین رچرڈ کوبھی پیچھے چھوڑا۔ رچرڈز نے 96 اننگز میں یہ کارنامہ سر انجام دیا ۔ اگر بابر اعظم اگلی دو اننگز میں سنچری بنانے میں کامیاب ہو گئے تو وہ 15 سنچریاں بنانے والے اب تک کے سب سے تیز بلے باز بن جائیں گے ۔