بلاوائیو(سپورٹس ڈیسک)زمبابوے کیخلاف تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو دو اہم فاسٹ بولرز محمد عامر اور حسن علی کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔ ٹیم انتظامیہ محمد عامر کی غیر مستقل مزاج کارکردگی سے پریشان ہے اور انہیں زمبابوے کے خلاف آج ہونے والے تیسرے ون ڈے انٹر نیشنل میں آرام دینے کی تجویز ہے ۔دوسری جانب فاسٹ بولر حسن علی بھی گردن کی انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔