شارجہ(سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ کل کھیلا جائیگا ،میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر چار بجے شروع ہوگا ، آسٹریلوی ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0کی برتری حاصل ہے ۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا میچ کل ، چوتھا میچ 29مارچ ، پانچواں اور آخری میچ 31 مارچ کو کھیلا جائے گا۔تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجے شروع ہوں گے ۔